محکمہ صحت کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں قومی خزانے کو سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

امریکی محکمہ صحت نے اپنے 10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب محکمہ صحت کے 10 ہزار ملازمین پہلے ہی رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو چکے ہیں، یوں نئی برطرفیوں کے بعد محکمے کے مستقل ملازمین کی تعداد 82 ہزار سے کم ہوکر 62 ہزار رہ جائے گی۔
سیکرٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے کہا ہے کہ ہم صرف بیوروکریسی کو کم نہیں کر رہے بلکہ اس ادارے کو اس کے بنیادی مشن اور نئی ترجیحات کے مطابق دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محکمہ کم لاگت پر زیادہ کام کرے گا۔
امریکی محکمہ صحت کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جس کے تحت ادارے کی 28 شاخوں کو کم کرکے 15 کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ علاقائی دفاتر کی تعداد بھی 10 سے کم کرکے 5 کر دی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں قومی خزانے کو سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملازمین کو جمعے کے روز سے برطرفی کے نوٹس بھیجے جانے کا امکان اور ممکنہ طور پر 27 مئی سے ان کی برطرفیوں کا فیصلہ نافذ ہوجائے گا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 6 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 6 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 7 گھنٹے قبل







