مستونگ: بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں دھرنے کے قریب خودکش دھماکا
دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا،لیویزذرائع


مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ دھماکا میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔
سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کے جانب روانہ کردی گئیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی قیادت اور شرکا محفوظ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے، لک پاس دھماکے کے مقام کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا، دھماکے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
ترجمانشاہد رند نے سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل کی کہ حکومت سے تعاون کریں، ان کا کہنا تھا کہ بی این پی وفد کی گزشتہ رات انتظامیہ سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رہا اور بیک ڈور ڈپلومیسی ہوتی رہی،حکومتی وفد آج سردار اختر مینگل سے ملاقات کرے گا، کمیٹی ارکان راستے میں ہی تھے کہ یہ واقعہ پیش آ گیا۔

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 17 hours ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 17 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 15 hours ago
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 20 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 15 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 18 hours ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 18 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 18 hours ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 16 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 21 hours ago

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 18 hours ago









.webp&w=3840&q=75)

