یہ رقم صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خرچ کی جائے گی


اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے مطابق، یہ رقم صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔
عالمی بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قرض سے پنجاب حکومت کے ”اسموگ مٹی گیشن ایکشن پلان“ کو تقویت ملے گی، جس کا مقصد جامع اقدامات کے ذریعے عوامی صحت کو بہتر بنانا ہے۔
اس حوالے سے پروگرام کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کہ اس اقدامات کے ذریعے ہوا کے معیار اورعوامی صحت کو بہتر بنانا ہے، پنجاب کلین ایئر پروگرام سموگ کم کرنے کا منصوبہ ہے، لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے، صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبہ عالمی بینک کے نئے کَنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہے، جس کے تحت آئندہ دس سالوں میں پی ایم 2.5 کی سطح میں 35 فیصد تک کمی لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
اس منصوبے سے لاہور ڈویژن کے 1.3 کروڑ شہریوں کو فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی کا فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 2 hours ago

بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم
- 30 minutes ago

حکومت اگر دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرے، بیرسٹر سیف
- 32 minutes ago

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 5 hours ago

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، مزید 41 فلسطینی شہید
- 4 hours ago

2025 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری
- 5 hours ago

صدر مملکت کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، دبئی منتقل کرنےکی خبریں درست نہیں، شرجیل میمن
- 4 hours ago

اسرائیل پر تنقید کرنے والے افراد کو امریکا میں داخلے سے روکنے کا فیصلہ
- 5 hours ago

چینی ٹیلی کام کمپنی کا 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان
- 4 hours ago

امریکا کی ایرانی ڈرون نیٹ ورک سمیت یو اےای اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد
- 3 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ پر درجن امریکی ریاستوں نے صحت کے شعبے میں فنڈز کی کٹوتی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
- 5 hours ago
عید الفطر کے تیسرے روز بھی مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ، متعدد افراد زخمی
- 5 hours ago