سندھ میں کچھ عناصر ذاتی اور سیاسی فائدے کے لیے پراپیگنڈا کر رہے ہیں،مشیر برائے سیاسی امور


فیصل آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی، نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے بہاولنگر موٹروے بھی بنے گی اور ملتان سے سکھر موٹروے بھی ن لیگ کے دور میں بنی ہے، سکھر سے کراچی تک موٹروے ضرور مکمل ہو گی۔
میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ نہروں اور کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ن لیگ کا ایک مؤقف ہے۔ اور اگر اس وقت ہماری بات مانی جاتی تو خشک سالی کی صورتحال نہ ہوتی۔ نہروں کا معاملہ فیڈریشن اور پاکستان سے بڑا نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کروانےکا یقین دلایا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ قطعی طور پر ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنائیں گے جس سے سندھ کا نقصان ہو۔ اور سندھ میں کچھ عناصر ذاتی اور سیاسی فائدے کے لیے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اس پراپیگنڈے کا سامنا کرنا اور اس کا توڑ کرنا پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پیپلزپارٹی نے نہروں پر وہ موقف اپنایا جس پر ان عناصر کو موقع نہ ملے۔

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 14 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 11 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 15 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 15 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 14 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 13 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 11 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 11 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 15 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 16 گھنٹے قبل