شہباز شریف کی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے گورنرز اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو ٹیلی فون ، عیدالفطر کی مبارکباد


وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے گورنرز اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو ٹیلی فون کرکے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا کو اپنی جانب سے صوبے کے عوام کو بھی عید الفطر کی مبارکباد پیش کی جبکہ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے عیدالفطر کے پر مسرت تہوار پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے انہیں بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
گفتگو کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو بھی ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارکباد دی اور تینوں رہنماؤں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی جبکہ شہباز شریف نے عوام کی فلاح اور بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت، چیئرمین سینٹ یوسف گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور چوہدری سالک سمیت مختلف شخصیات کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک باد دی۔

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل