عوام صرف 100 روپے میں پورا چڑیا گھر دیکھ سکتے ہیں، چڑیا گھر کا 98 فیصد حصہ 100 روپے میں دیکھا جا سکتا ہے،مریم اورنگزیب

لاہور:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کی ٹکٹوں کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چڑیا گھر میں بڑوں کیلئے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپےمیں 98 فیصد چڑیا گھر دیکھا جا سکتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ رینگنے والے جانوروں کو دیکھنے کا ٹکٹ 200 روپے جبکہ ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپے کاہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنے کا مکمل پیکیج 500 روپے ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ چڑیا گھر میں نئی سہولیات کی قیمت الگ مقرر کی گئی ہے، داخلہ ٹکٹ کے لیے الگ کاؤنٹرز موجود ہیں، ایکوریم اور ہولوگرام کے ٹکٹوں کے لیے الگ ونڈوز بنا دی ہیں، سسٹم ٹھیک کر دیا ہے، اب غلط فہمی نہیں ہو گی، اس کے علاوہ ٹکٹ کاؤنٹر کے باہر شکایت سیل بھی قائم ہے۔
سنئیر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بعض افراد نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدے تھے اور بعض نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے، اس وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی کہ چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 16 منٹ قبل

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 3 گھنٹے قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- ایک گھنٹہ قبل

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- 5 گھنٹے قبل

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 5 گھنٹے قبل

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 4 گھنٹے قبل