مودی سرکار روس کا ممنوعہ ٹیکنالوجی و اسلحہ سپلائر نکلا


بھارت کی خطے میں جنگ پھیلانے کی ایک اور کوشش بے نقاب ہوگئی، مودی سرکار روس کا ممنوعہ ٹیکنالوجی و اسلحہ سپلائر نکلا۔
نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیر رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی’ ٹیک ٹیسٹ’ کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو روس کو منتقل کی گئی۔ ٹیک ٹیسٹ کمپنی نے 2023-24 میں 118 بار بھارتی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس کو ممنوعہ ٹیکنالوجی کی کھیپیں بھیجیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت ایرو ناٹکس، امریکی حکومتی ڈیٹا بیس میں روسی فوجی سپلائر کے طور پر درج ہے۔ ہندوستان ایرو ناٹکس نے 13 بار ممنوعہ ٹیکنالوجی فروخت کی، بھارتی ایرو ناٹکس نے حساس پرزے روسی اسلحہ ایجنسی کو بیچے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ٹیکنالوجی حساس سول و فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی فراہمی عالمی سطح پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ اس کاروباری تعلقات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان ایرو ناٹکس کو روسوبورون ایکسپورٹ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار قرار دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے سال 2023 میں حساس آلات کی روس منتقلی پر وارننگ جاری کی تھی، اور کاروباری اداروں کو اس حوالے سے انتباہ کیا تھا۔ روسی جنگی مشینری کے لیے حساس ٹیکنالوجی کی فراہمی مغربی پابندیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 گھنٹے قبل