بل کی حمایت میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے

بھارت میں مسلمانوں کی جائیداد پر قبضے کا متنازع وقف قانون منظور کرلیا گیا جس پر اپوزیشن جماعتوں اور مسلم رہنماؤں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کی وقف املاک پر قبضہ جمانے کیلئے“وقف ترمیمی بل 2025“ کو لوک سبھا سے منظور کروا لیا۔ متنازعہ بل لوک سبھا میں 12 گھنٹے کی بحث کے بعد منظور کیا گیا، بل کی حمایت میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے۔
وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں منظوری کے بعد آج ہی راجیہ سبھا میں پیش ہو گا۔ کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل آئین پر بڑا حملہ ہے، مودی حکومت آئین کو بھی برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
پارلیمنٹ میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما اسدالدین اویسی نے متنازعہ بل کی کاپی پھاڑ کر کہا کہ یہ قانون آئین کے آرٹیکل 25 اور 26 کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو مسلمانوں کے مذہبی اور جائیدادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔
وقف بل کی بات کی جائے تو مودی سرکار نے املاک پر قبضہ کرنے کے لیے مسلمانوں کی وقف کردہ زمین کے انتظام میں یہ منصوبہ بنایا ہے جس سے بھارتی حکومت اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔
زمینیں اور جائیدادیں وقف کے زمرے میں آتی ہیں اور مذہبی، تعلیمی یا خیراتی مقاصد کے لیے کسی مسلمان کی جانب سے عطیہ کی گئی اراضی کو منتقل یا فروخت نہیں کیا جا سکتا۔
حکومت اور مسلمان تنظیموں کا اندازہ ہے کہ وقف بورڈ کے پاس تقریباً 8 لاکھ 51 ہزار 535 جائیدادیں اور 9 لاکھ ایکڑ اراضی ہے جس سے ان کا شمار بھارت کے سرِ فہرست تین بڑے زمینداروں میں ہوتا ہے۔
طورخم بارڈر سے مزید 27 غیرقانونی طور پر مقیم افغانی اپنے ملک منتقل
- 8 hours ago
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے اقدامات کی پرزور مذمت
- 8 hours ago

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعدصارفین کو کتنے یونٹ پر کتنا ریلیف ملے گا؟
- an hour ago

پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے، رضوان سعید شیخ
- 34 minutes ago

لاہور سے پاکستان سپر لیگ10 کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا
- 43 minutes ago

پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیسویں برسی آج منائی جائے گی
- 8 hours ago

غزہ میں اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید
- 7 minutes ago

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 38 minutes ago

حکومت سندھ کا تعلیمی بورڈز کے لیے مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کا فیصلہ
- 10 hours ago

چین کا امریکہ سے حالیہ ٹیکسوں کو فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ
- 8 hours ago

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کےبانی چیئرمین مقرر
- 9 hours ago
آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کےلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا
- an hour ago