واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


لاہور: لاہور میں شادی والے گھر ماتم بچھ گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ دلہن عائشہ بارات والے دن جاںبحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے سندر، موہلنوال عزیز کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق، مقتولہ کی شناخت عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی، جس کی آج شادی تھی اور بارات گھر آنے والی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے عائشہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقتولہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعدصارفین کو کتنے یونٹ پر کتنا ریلیف ملے گا؟
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ادارکار منوج کمار چل بسے
- 34 منٹ قبل

لاہور سے پاکستان سپر لیگ10 کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 2 گھنٹے قبل

چین کا امریکہ سے حالیہ ٹیکسوں کو فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے اقدامات کی پرزور مذمت
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے، رضوان سعید شیخ
- 2 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیسویں برسی آج منائی جائے گی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی ٹیرف کو ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سے متصادم قرار دے دیا
- 40 منٹ قبل
آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کےلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل
طورخم بارڈر سے مزید 27 غیرقانونی طور پر مقیم افغانی اپنے ملک منتقل
- 9 گھنٹے قبل