پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ رہا ہوں اور آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،حماد اظہر


لاہور:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کے پاس پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور قائم مقام صدر کے عہدے تھے۔
اس موقع پرحماد اظہر نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ رہا ہوں اور آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے، جب بانی پی ٹی آئی نے پوچھا تو اعظم سواتی نے میرا نام لیا۔
رپورٹس کے مطابق حماد اظہر نے جب عالیہ حمزہ سے استفسار کیا تو انہوں نے کسی بھی رکاوٹ پر حیرت کا اظہار کیا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی دو بار استعفیٰ دے چکے تھے، لیکن اسے مسترد کر دیا گیاتھا مگر اب وہ تیسری بار عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور یہ استعفیٰ ناقابل واپسی ہے۔
ان کامزیدکہنا تھا کہ آئندہ وہ کسی بھی پارٹی عہدے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 17 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 18 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 17 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل





