یوں تو سونف کے پانی کے بےشمار فوائد ہیں لیکن اس کا سب سے اہم فائدہ آپ کے نظام ہاضمہ کو درست رکھنا ہے۔

سونف ایک سستی اور آسانی سے دستیاب ہونے والی چیز ہے جو ہر کچن میں پائی جاتی ہے، اگر کھانوں میں اس کا استعمال کیا جائے تو یہ کھانے کی خوشبو کے ساتھ ساتھ ذائقے کو بھی بڑھا دیتی ہے۔
سونف کے بےشمار فوائد ہیں چاہے اسے ثابت استعمال کیا جائے یا پھر اس کے پانی کا استعمال، ہر صورت میں ہی یہ صحت کیلئے مفید ہے، نہار منہ سونف کا پانی پینے کے چند فوائد درج ذیل ہے۔
نظام انہضام درست کرنے میں مفید :
سونف کے بیجوں میں کارمینیٹو کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس سے پیٹ کی گیس کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے، اس کے علاوہ بدہضمی اور قبض کی شکایت کو بھی اسی پانی سے دور کیا جاسکتا ہے۔
یوں تو سونف کے پانی کے بےشمار فوائد ہیں لیکن اس کا سب سے اہم فائدہ آپ کے نظام ہاضمہ کو درست رکھنا ہے۔
تیزابت کو دور کرنے میں مفید :
سونف کا پانی سینے کی جلن اور تیزابیت کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ مناسب ہائیڈریشن کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی کارگر ثابت ہوتا ہے۔
منہ کی بدبو سے نجات :
اکثر لوگوں کے منہ سے بدبو آتی ہے چاہے وہ جتنا ہی اپنے دانتوں اور منہ کی صفائی کا خیال کرلیں،سونف کا پانی پینے سے اس پریشانی پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد مل سکتی ہے۔
اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ایک وجہ نظام ہاضمہ اور آنتوں کا درست کام نہ کرنا بھی ہے۔
قوت مدافعت کو مضبوط بنائے :
سونف کا پانی وٹامن سی اور ضروری غذائیت سے بھرپور ہوتاہے جس کے سبب یہ قوت مدافعت کو بھی مضبوط بناتا ہے اور وٹامن سی ہی سفید خون کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا جسم بیماریوں سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔
سونف کا پانی کیسے تیار کیا جائے؟
حسب ضرورت سونف کو گرم پانی میں ڈال کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کو ڈھانپ کر رکھ دیں، اس کے بعد سونف کا عرق نکل آئے گا اور پانی کا رنگ تبدیل ہوجائے گا، اسے چھان کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے تھیٹرز میں فحاشی اور غیر اخلاقی ڈراموں کیخلاف شکنجہ کس لیا
- 22 منٹ قبل

غزہ میں اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ادارکار منوج کمار چل بسے
- 3 گھنٹے قبل

تجاری جنگ میں تیزی، کینیڈا کا امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی ٹیرف کو ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سے متصادم قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ایس میں نیا سنگ میل عبور، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ
- 2 گھنٹے قبل

لاہور سے پاکستان سپر لیگ10 کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کےلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے، رضوان سعید شیخ
- 4 گھنٹے قبل

قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے والا آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، بیرسٹر سیف
- 15 منٹ قبل