متحدہ عرب امارات نے ہائی سکول ڈپلومہ میں95 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے خاندانوں کو گولڈن ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

متحدہ امارات کی حکومت سرمایہ کاروں اور اعلیٰ تعلیمی استعداد کے حامل ذہین لوگوں کو گولڈن ویزا آفر کر رہی ہے جس کے تحت دس سال تک وہاں قیام کیا جا سکتا ہے، اماراتی حکومت کی جانب سے اب سرکاری اور نجی سکولوں کے امتیازی نمبروں کے ساتھ فارغ التحصیل طلبا کو بھی گولڈن ویزے جاری کیے جائیں گے۔
درخواست گزاروں کے ہائی سکول ڈپلومہ میں کم از کم 95 فیصد نمبر ہونے چاہئیں، اندرون اور بیرون ملک جامعات کے فارغ التحصیل طلبا بھی اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ، سائنس کے کسی بھی مضمون میں ان کے مجموعی اوسط نمبر یا جی پی اے 3.75 یا اس کے مساوی ہونا چاہیے، جو طلبا اس معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ اپنے خاندان کے لیے بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے۔
یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق طلبا گولڈن ویزے کے حصول کے لیے امارات کی فاؤنڈیشن برائے سکول ایجوکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔صرف ان ہی سکولوں کے انٹرمیڈیٹ جماعت کے طلبا اس ویزے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے جہاں یواے ای کی وزارتِ تعلیم کا منظورشدہ نصاب پڑھایا جاتا ہے، نیز ان طلبا کی حتمی امتحان میں کامیابی کی شرح 91 فی صد سے زیادہ ہونی چاہیے۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 17 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 4 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago


