Advertisement
علاقائی

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 خارجی دہشتگر د ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے,ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 4th 2025, 10:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 خارجی دہشتگر د ہلاک

کیچ: سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان علاقے کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 4 اپریل کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کی جانب سےمزید بتایا گیا کیاکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے خلاف تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement