جی این این سوشل

تفریح

گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں

لاہور : سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کی خبریں زیر گردش ہیں کہ گلوکار نے منگنی کر لی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں
گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ گلوکار عاصم اظہر نے فیشن بلاگر اور ماڈل میرب علی کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فام پر یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ گلوکار کی میرب علی سے منگنی ایک نجی تقریب میں ہوئی ہے, دونوں آپس میں بہت اچھے دوست ہیں مختلف مقامات پر دونوں کو ایک ساتھ بھی متعدد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ میرب علی کی جانب سے گلوکار کے ساتھ گلوکاری کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ میرب علی نے اس سے قبل اداکار عاصم اظہر کی والدہ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

تاہم دونوں کی جانب سے اس منگنی کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ۔اس سے قبل عاصم اظہر کا ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کا چرچا زیر بحث رہا ہے۔

 

دنیا

اسرائیلی فوج کا لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ، 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا  لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ، 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق بیروت کے شہری علاقے میں رہائشی عمارت کو  بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ہمراہ لبنان کی سرحد کی طرف پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آسکی ہے، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ سے بچنا ہوگا، یہ ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 428روپے کی کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 2653ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

دلجیت دوسانجھ کے پاکستان سے متعلق بیان پر مداح خوش

سرحدیں تو سیاست دان بناتے ہیں اور پنجابی دنیا بھر میں محبت پھیلاتے ہیں، دلجیت دوسانجھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دلجیت دوسانجھ کے پاکستان سے متعلق بیان پر مداح خوش

دلجیت دوسانجھ کے پاکستان سے متعلق بیان نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے۔

دلجیت دوسانجھ کا شماربھی ایسے ہی بھارتی گلوکاروں میں ہوتا ہے جو پاکستان سے سب سے زیادہ اظہار محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی تعریف کرتے رہتے ہیں۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز اور کنسرٹس میں پاکستانی پنجابی گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

گزشتہ رات مانچسٹر میں اپنے کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے ایک مداح کو اسٹیج پر مدعو کیا اور اسے اپنی طرف سے ایک تحفہ اور آٹوگراف پیش کیا۔

انہوں نے مداح کی قومیت بھی پوچھی اور جب انہیں پتہ چلا کہ مداح کا تعلق پاکستان سے ہے تو انہوں نے اس ملک سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے بھارت اور پاکستان ایک جیسے ہیں اور وہ سب سے محبت کرتے ہیں، سرحدیں تو سیاست دان بناتے ہیں اور پنجابی دنیا بھر میں محبت پھیلاتے ہیں۔

گلوکار کی پاکستان سے محبت دیکھ کر پاکستانی اور بھارتی مداح ان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ خصوصاپاکستانی پنجابی دلجیت دوسانجھ کو اپنی محبت اور نیک خواہشات پیش کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے بارے میں کی گئی تقریر نے دلوں کو پگھلا دیا ہے۔ جبکہ کئی صارفوں نے پنجابی میں بھارتی گلوکار کواپنائیت اور پیاربھرے کمنٹس دیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll