نادرا اور پاسپورٹ حکام نے شہریت کے شواہد پیش نہ کرنے پرارشد خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے


سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے، نادرا اور پاسپورٹ حکام نے شہریت کے شواہد پیش نہ کرنے پرارشد خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے ہیں۔
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے خلاف ارشد خان نے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کرلیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ارشد خان چائے والے کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ مدعا عیلہان کو17اپریل کیلیے نوٹس جاری کر دیئے۔
حکومتی وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پاکستانی شہریت کے متعلق ثبوت پیش نہیں کر سکا جس کے باعث اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسکا موکل پاکستانی شہری ہے کیونکہ اس کی فیملی کے پاس پاکستانی شہریت کی دستاویز موجود ہے۔ نادرا نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی آرڈیننس 2000 کے سیکشن 18 کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی قانونی جوازکے درخواست گزار کے شناختی کارڈ کو بلاک کیا۔
جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں بینچ نے متعلقہ اداروں کے سینئر افسروں کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ساتھ لیکر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا
- 13 hours ago

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب
- 11 hours ago

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش
- 11 hours ago

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
- 13 hours ago

وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
- 7 hours ago

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
- 11 hours ago

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago
امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا
- 7 hours ago

پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
- 7 hours ago

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ
- 7 hours ago

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
- 13 hours ago
پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
- 9 hours ago