Advertisement

کوئٹہ میں نیوسریاب تھانےکی پولیس موبائل پر دہشت گردوں کاحملہ، 3 اہلکار شہید

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر اپریل 10 2025، 9:01 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ میں نیوسریاب تھانےکی پولیس موبائل پر دہشت گردوں کاحملہ، 3 اہلکار شہید

نیوسریاب تھانےکی پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، ریاست کمزور نہیں،دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement