دیامر کے 10 طلباء کا واپڈا کی جانب سے مکمل سپانسرشپ پر کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ
پانچ سال کے دوران ان طلباء کے تعلیمی اخراجات بھی واپڈا خود ادا کرے گا، جس پر تقریباَ تین کروڑ روپے خرچ ہوں گے


دیامر:واپڈا کی جانب سے ایک انقلابی قدم سامنے آیا ہے جس کےتحت دیامر کے 10 طلباء کو مکمل اسپانسرشپ پر کیڈٹ کالج تربیلا میں داخل کروایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کے سماجی ذمہ داری کے تحت اہم اقدام کی بدولت دیامر کے 10 ہونہار طلباء کو واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ مل گیا۔
چیئرمین واپڈا نے دیامر کے طلباء کیلئے سالانہ 10 نشستیں مختص کی ہیں،پانچ سال کے دوران ان طلباء کے تعلیمی اخراجات بھی واپڈا خود ادا کرے گا، جس پر تقریباَ تین کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
تحریری امتحان اور انٹرویو کے شفاف مرحلہ کے بعد، دیامر کے 10 ہونہار طلباء نے حصول تعلیم کیلئے واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا جوائن کرلیا ہے،دیامر کے ان طلباء کو واپڈا کی جانب سے حاصل مفت سہولیات میں ٹیوشن فیس، بورڈنگ، رہائش، یونیفارم، اکیڈمک کٹس اور طبی سہولیات اور جامع تعلیمی اور ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔
واپڈا کی جانب سے دیامر کے ہونہار طلباء کیلئے یہ اقدام نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ مالی مشکلات دیامر کے ہونہار طلباء کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکیں گی۔
چیئرمین واپڈا کے اس اقدام کی بدولت دیامر جیسے دورافتادہ علاقہ میں رہنے والے طلباء تعلیم کی جدید سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے اور بہتر تعلیم کی بدولت انہیں روزگار کے اچھے مواقع میسر آئیں گے اور وہ اپنے خاندان، علاقہ اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے۔
دیامر کے ہونہار طلباء کیلئے مذکورہ پروگرام کی سالانہ بنیاد پر تجدید ہوگی جس کی بدولت انہیں واپڈا کی جانب سے تعلیم و ترقی کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی ترکیہ میں اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز تقریب میں شرکت،دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مشن،پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

ناران : گلیشیر کے نیچے آکر ایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ، مجموعی تعداد 12 ہوگئی
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سربراہ آئی اے آی اے
- 3 گھنٹے قبل

سال 2026 کے لیے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل؟
- 6 گھنٹے قبل

غزہ: اسرائیل کی ایک بار پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، 35 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی اپنے عہدے سےمستعفی
- 4 گھنٹے قبل

ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،بلاول بھٹو
- 2 گھنٹے قبل

ایران اسرائیل کشیدگی کو صرف اور صرف سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے،انتونیو گوتریس
- 4 گھنٹے قبل