Advertisement

قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار، ہیٹ ویو اورسن سٹروک سے متعلق ایڈوائزریز جاری

ایڈوائزریز صحت کے متعلقہ اداروں کو بیماریوں کی روک تھام  کے حوالے سے بروقت اور مناسب اقدامات کرنے کے لئے جاری کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Apr 16th 2025, 2:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار، ہیٹ ویو اورسن سٹروک سے متعلق ایڈوائزریز جاری

قومی ادارہ صحت نے کانگو بخار اور ہیٹ ویو، سن سٹروک سے متعلق ایڈوائزریز جاری کردی ہیں۔ 

ایڈوائزریز صحت کے متعلقہ اداروں کو بیماریوں کی روک تھام  کے حوالے سے بروقت اور مناسب اقدامات کرنے کے لئے جاری کی گئی۔

ایڈوائزری میں کانگو بخار کو بھی ٹارگٹ کیا گیا جو کہ ایک خاص قسم کے وائرس (نیرو وائرس) سے ہونے والی بیماری ہے اور متعدد جانوروں، جیسے بکری، بھیڑ اور خرگوش وغیرہ کے بالوں میں چھپی ہوئی چیچڑیوں (ایک قسم کا کیڑا) میں پایا جاتا ہے۔یہ وائرس انسانوں میں، چیچڑی کے کاٹنے ،جانور ذبح  کرنے کے دوران اور اس کے فوراً بعد متاثرہ جانوروں کے خون یا بافتوں کےذریعے منتقل ہوتا ہے۔

یہ وائرس متاثرہ شخص سے صحت مندشخص میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ 2024 میں  پاکستان میں اس بیماری کے61 کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں۔

عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ کپڑوں پر موجود چیچڑی کا آسانی سے پتہ چل سکے۔ اگر جلد یا لباس پر چیچڑی موجود ہو تو اسےمحفوظ طریقے سے ہٹا دیں۔ ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں ٹِکس (چیچڑی) بکثرت ہوں ۔

ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزریز میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو گرمی کی لہر سمیت گلوبل وارمنگ کی وجہ سے شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ ہر سال ملک میں گرمی کی لہر کے خطرات اور اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے بیماری اور اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

احتیاطی تدابیر میں بتایا گیا کہ براہ راست سورج کی روشنی اورڈی ہائیڈریشن سے بچنا ہیٹ اسٹروک کی پیچیدگیوں کو روک سکتا ہے۔

Advertisement
اسرائیل نے  100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی

اسرائیل نے  100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی

  • an hour ago
پاکستان کی آئی ایم ایف سے  آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری

پاکستان کی آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری

  • 12 hours ago
بھارتی ہٹ دھرمی ،آبی جارحیت کرتے ہوئے  کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا

بھارتی ہٹ دھرمی ،آبی جارحیت کرتے ہوئے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا

  • 2 hours ago
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

  • 13 hours ago
بھارت اگر دوبارہ جارحیت کرے گا تومنہ توڑ جواب  دیں گے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت اگر دوبارہ جارحیت کرے گا تومنہ توڑ جواب دیں گے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 14 hours ago
اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی دباؤ کے بعد غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی

اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی دباؤ کے بعد غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی

  • 2 hours ago
انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت

انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت

  • 36 minutes ago
کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کا اسلام آباد یونائیٹڈکوجیت کیلئے210رنزکاہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کا اسلام آباد یونائیٹڈکوجیت کیلئے210رنزکاہدف

  • 13 hours ago
پاکستانی عوام نہایت باصلاحیت اور اس کی قیادت بہترین ہے، امریکی صدر

پاکستانی عوام نہایت باصلاحیت اور اس کی قیادت بہترین ہے، امریکی صدر

  • 2 hours ago
بھارت اب روایتی جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا ،عطاتارڑ

بھارت اب روایتی جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا ،عطاتارڑ

  • 14 hours ago
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کا دورہ  کوئٹہ، خضدار دھماکے میں زخمی بچوں کی عیادت

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ کوئٹہ، خضدار دھماکے میں زخمی بچوں کی عیادت

  • 2 hours ago
چین اور پاکستان کاعلاقائی امن  کی بحالی  کیلئے مل کرکام کرنے پراتفاق

چین اور پاکستان کاعلاقائی امن کی بحالی کیلئے مل کرکام کرنے پراتفاق

  • 13 hours ago
Advertisement