ججز سنیارٹی کیس : حکومت نے جواب جمع کرا دیا، تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی
وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ میں جمع کرائےگئےجواب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کےججز سمیت دیگر ججز کی تعیناتی کی تمام درخواستیں خارج کرنےکی استدعا کردی

وفاقی حکومت نےججزسنیارٹی کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا۔
وفاقی حکومت کےجواب میں کہا گیا ہےکہ ججز کو تبادلے کےبعد نیا حلف لینا ضروری نہیں، آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں ہوتا،ججز کا تبادلہ عارضی ہونے کی دلیل قابل قبول نہیں ہے،آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہو گا۔
وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ میں جمع کرائےگئےجواب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کےججز سمیت دیگر ججز کی تعیناتی کی تمام درخواستیں خارج کرنےکی استدعا کرتے ہوئےکہا کہ ججز کا تبادلہ آئین کےمطابق کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے 28 جنوری کواسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کی سمری بھیجی، ججز تبادلے کیلئےصدرکا اختیارمحدود جبکہ اصل اختیار چیف جسٹس پاکستان کا ہے، ججز تبادلے میں متعلقہ جج اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اصل با اختیار ہیں لہٰذا اسلام آباد ہائیکورٹ کےججز سمیت دیگر تمام ججز کی تعیناتی کے خلاف درخواستیں خارج کی جائیں۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ججز کے تبادلے سےعدلیہ میں شفافیت آئے گی نہ کہ عدالتی آزادی متاثر ہو گی،جوڈیشل کمیشن نےاسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ججز تعینات کیے تین آسامیاں چھوڑ دیں۔

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 22 منٹ قبل

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- ایک دن قبل

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 دن قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 2 دن قبل

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- ایک دن قبل

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 35 منٹ قبل

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 15 گھنٹے قبل





