جی این این سوشل

کھیل

کرکٹر عمر اکمل نے اپنی غلطی پر قوم سےمعافی مانگ لی

لاہور:مشہور کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مجھ سے غلطی ہوئی جس سے میرےکیریئرکو نقصان ہوا ،اپنی غلطی پر قوم سےمعافی چاہتا ہوں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کرکٹر عمر اکمل نے اپنی غلطی پر قوم سےمعافی مانگ لی
کرکٹر عمر اکمل نے اپنی غلطی پر قوم سےمعافی مانگ لی

تفصیلات کے مطابق کرکٹرعمراکمل کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیاتھا ،لیکن میں نےبروقت پی سی بی اینٹی کرپشن کو آگاہ نہیں کیا تھا ۔ فکسنگ کی پیشکش سےمتعلق بروقت نہ بتانے پر مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ، میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں۔

عمراکمل کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے درخواست کرتا ہوں آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں۔

علاقائی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے  نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت  جاری کی ہے۔


وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پولیس کے سرپھاڑنے کے باوجودوزیراعلیٰ نےنابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے

گزشتہ ماہ ٹماٹر 24.34 فیصد، سبزیاں 18 فیصد سے زائد سستی ہوئیں، ستمبر میں پھل 4.49 فیصد جبکہ گندم کا آٹا 5.53 فیصد تک سستا ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔

شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 فیصد، دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی ،ستمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.9 فیصد کے سنگل ڈیجیٹ پر آگئی۔ 
گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی،شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 فیصد، دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی، ستمبر 2024 میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے بھی کم سطح پر آگئی، حکومت نے ستمبر اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی ۔

گزشتہ ماہ ٹماٹر 24.34 فیصد، سبزیاں 18 فیصد سے زائد سستی ہوئیں، ستمبر میں پھل 4.49 فیصد جبکہ گندم کا آٹا 5.53 فیصد تک سستا ہوا، ایک ماہ میں گندم 4.46 فیصد، دال مسور4فیصد، ماش 2.67 فیصد سستی رہی۔

گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں بیسن 15 فیصد، دال چنا 13.48 فیصد مہنگی ستمبر میں انڈے 7.33 فیصد، سفید چنے 5 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز 5 فیصد، مصالحے 3.32 فیصد، ریڈ میڈ فوڈ 2.54 فیصد مہنگی ہوئی،ایک ماہ میں گوشت 2.37 فیصد آلو 1 فیصد تک مہنگے ہوئے ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll