فنِ قوالی کے بے تاج بادشاہ ’’عزیز میاں‘‘ کا آج 83واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
ان کی مشہور قوالیوں میں ’’تیری صورت، مجھے آزمانے والے، میں شرابی شرابی، اللہ ہی جانے کون بشر ہے، نبی نبی یا نبی ‘‘شامل ہیں


ویب ڈیسک: بارعب آواز اور منفرد انداز کے خالق معروف قوال عزیز میاں کا83واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، ان کی قوالیاں آج بھی سننے والوں پر وجد طاری اور ان کے دلوں کو سرور بخشتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فنِ قوالی کے بے تاج بادشاہ عزیز میاں کی 83ویںسالگرہ آج منائی جارہی ہے،قوالی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے عزیز میاں 17 اپریل 1942 کودہلی میں پیدا ہوئے،انھوں نے دس برس کی عمر میں قوالی سیکھنا شروع کی اور سولہ سال کی عمر تک قوالی کی تربیت حاصل کرتے رہے۔
عزیزمیاں نے پنجاب یونیورسٹی سے اردو اور عربی میں ایم اے کی تعلیم حاصل کی۔ ان کی مشہور قوالیوں میں ’’تیری صورت، مجھے آزمانے والے، میں شرابی شرابی، اللہ ہی جانے کون بشر ہے، نبی نبی یا نبی ‘‘شامل ہیں۔
طویل قوالی اور حشر کے روز ہی پوچھوں گا۔ انھوں نے خود لکھی‘ خود کمپوز کی۔ ان کی قوالیاں سننے والوں پرآج بھی وجد طاری کر دیتی ہیں۔

حکومت نے شہنشاہ قوال کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔عزیز میاں قوال نے اپنے منفرد انداز سے قوالی کو چاہنے والوں کو گرویدہ کیا اور نبی نبی یانبی، تیری صورت، اللہ جانے کون بشر ہے، مجھے آزمانے والے جیسی شاندار قوالیوں سے خوب شہرت حاصل کی جس کی وجہ سے شہنشاہ قوال کا اعزاز حاصل کرنے والے نامور قوال کو حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔
عزیز میاں کا انتقال دسمبر 6، 2000ء کو تہران (ایران) میں یرقان کی وجہ سے ہوا۔ انھیں حضرت علی کرم اللہ وجہ کی برسی کے موقع پر ایرانی حکومت نے قوالی کے لیے مدعو کیا تھا۔ عزیز میاں کے دو بیٹے، عمران اور تبریز، ان کے ورثہ کو اپنائے ہوئے ہیں۔ دونوں قوالی کے انداز میں اپنے والد سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔ آپ کو بمطابق وصیت ان کے مرشد طوطاں والی سرکار ملتان کے پہلو میں دفن کیا گیا۔
اپنی دلکش آواز کے باعث قوالی محفلوں کو روحانی محفلوں میں تبدیل کرنے والےشہنشاہ قوال آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل








