’’اردو سے دوستی کریں، یہ نئی زبان نہیں، یہیں پیدا ہوئی، پلی بڑھی اور پروان چڑھی ہے‘‘ بھارتی سپریم کورٹ
دوران سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کہا کہ اردو رابطے کی ایک موثر زبان ہے اور یہ بھارت کی اپنی زبان ہے


نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے ہندوستان میں اردو زبان کا استعمال کرنا درست قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ریاست مہاراشٹرا میں میونسپل کونسل کے سائن بورڈز پر اردو زبان کے استعمال کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
دوران سماعت سپریم کورٹ نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ اردو کو سائن بورڈ پر استعمال کرنا قانونی اور درست ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سرکاری بورڈز پر صرف مراٹھی زبان لکھی جانی چاہیے، تاہم عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکسی علاقے میں اردو بولنے والے شہری موجود ہیں تو مراٹھی کے ساتھ اردو کا استعمال کوئی مسئلہ نہیں۔
دوران سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کہا کہ اردو رابطے کی ایک موثر زبان ہے اور یہ بھارت کی اپنی زبان ہے۔
بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ’’اردو سے دوستی کریں، یہ نئی زبان نہیں، یہیں پیدا ہوئی، پلی بڑھی اور پروان چڑھی ہے‘‘
خیال رہے کہ ایک خاتون نے میونسپل کونسل کے بورڈ پر مراٹھی کے ساتھ اردو کے استعمال کو چیلنج کیا تھا، جس پر ممبئی ہائیکورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا جس کو بعدا زاں بھارت کی اعلی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔تاہم اب سپریم کورٹ نے بھی یہی فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 8 minutes ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 5 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 5 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 5 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago





