وفاقی وزیر آئی ٹی سے دنیا کی مشہور 10 آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیز کے نمائندگان کی ملاقات
اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے دنیا کی مشہور 10 آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیز کے نمائندگان نے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی کچھ پالیسیز سے اختلافات کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے دنیا کی مشہور 10 آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیز کے نمائندگان کی ملاقات ہوئی ہے،مائیکروسافٹ، اوریکل، آئی بی ایم، ایمازون، ہواوے، وی ایم ویئر،ٹیراڈیٹا کے عہدیداران ملاقات میں شریک ہوئے۔اس ملاقات میں سیکریٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت، ممبر آئی ٹی جنید امام، ممبر آئی سی اجمل اعوان بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی کچھ پالیسیز سے اختلافات کا اظہار کیا گیا ہے،آئی ٹی کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے اور ہر 3 ماہ بعد جائزہ اجلاس پر بَھی اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ کچھ کمپنیوں کے دفاتر پاکستان میں قائم لیکن ان کی سرگرمیاں صرف سیلز تک ہی محدود ہیں،کمپنیاں اپنی مکمل مصنوعات کے ساتھ بااختیار اور پالیسی بنانے کی اہلیت والے افراد تعینات کریں ، بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا عمل شروع کیا جانا از حد ضروری ہے، بین الاقوامی معیار کے حامل نوجوانوں کی تربیت کیلئےجدید ٹیکنالوجیکل ٹریننگ شروع کی جائے۔
امین الحق نے مزید کہا کہ اربوں ڈالرز ٹرن اوور والی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں بزنس اورسرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیوں کے کاروبار کیلئے پاکستان بہترین ٹائم زون میں واقع ہے ، پاکستانی نوجوان بہترین انگریزی لب و لہجے کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان سستی لیبر کے لحاظ سے دوسرے اور انجینئرز کی شرح کے اعتبار سے چوتھا بڑا ملک ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کمپنیاں نوجوانوں کیلئے لیول ون اور لیول 2 کی حد تک روزگار کے موقع پیدا کرسکتی ہیں،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ دے رہی ہے،کمپنیاں بزنس کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کے ساتھ اپنی تجاویز بھی پیش کریں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 7 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 6 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 7 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل