جی این این سوشل

صحت

کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا دیگر اقسام سے کتنی مختلف ہے؟

لاہور : کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا جو سب سے پہلے بھارت میں نمودار ہوئی تھی، وہ دیگر اقسام سے کس حد تک مختلف ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا دیگر اقسام سے کتنی مختلف ہے؟
کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا دیگر اقسام سے کتنی مختلف ہے؟

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا تیزی کے ساتھ پھلیتی ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم ہے جبکہ ڈیلٹا کے شکار افراد میں کووڈ کی اعلامات بھی پرانی اقسام کے مقابلے میں مختلف ہیں ۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے مطابق ڈیلٹا قسم جون کے وسط میں برطانیہ میں کورونا وائرس کے 99 فیصد کیسز کا باعث بنی رہی تھی ۔ اسی طرح امریکا میں 19 جون تک کووڈ کے 26 فیصد نئے کیسز کے پیچھے کورونا کی یہی قسم تھی جبکہ یہ شرح 5 جون کو صرف 10 فیصد تھی ، یعنی اس سے متاثر کیسز کی شرح میں 2 ہفتوں میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔

پاکستان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات  کی ۔

علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی،ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی،ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

کراچی :  پاکستان میں اکتوبر کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  ہوکر2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے اور ملک میں 10 گرام سونا 2لاکھ35ہزار682 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کردیا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے جبکہ اسکا ہدف تل ابیب ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔  

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے۔

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا  تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll