طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا
طالبان نے 2021 میں افغانستان میں ٹیک اوور کے بعد تقریباً 10 لاکھ ہتھیار، فوجی ساز و سامان اپنے قبضے میں لئے تھے،رپورٹ


لندن:برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔
برطانوی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا حساب نہیں دے سکتے۔
سلامتی کونسل کی کمیٹی کے اہلکار کا کہنا ہے افغانستان میں پانچ لاکھ کے قریب فوجی ساز و سامان کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان نے 2021 میں تقریباً 10 لاکھ ہتھیاراور فوجی ساز و سامان قبضے میں لیے تھے۔ طالبان نے مقامی کمانڈروں کو امریکی ہتھیاروں کا 20 فیصد رکھنے کا حکم دیا۔
نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تعمیر نو پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے سیگار نے ہتھیاروں کی کم تعداد کی اطلاع دی، امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے 85 ارب ڈالر کے جدید امریکی ہتھیار افغانستان میں چھوڑے گئے۔
قندھار کے مقامی صحافی کے مطابق طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک سال تک امریکی اسلحہ کھلی مارکیٹ میں فروخت ہوتا رہا، جبکہ اب یہ تجارت خفیہ طریقے سے جاری ہے۔
تاہم دوسری جانب افغان طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کے تحفظ اور ذخیرہ کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار پورے طریقے سے محفوظ ہیں، سمگلنگ یا نقصان کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں۔

بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملےکیے جسے ناکام بنادیاگیا،آئی ایس پی آر
- 34 منٹ قبل
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا دورہ
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
- 17 منٹ قبل

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

عالمی مالیاتی ادارے کاپاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنیکا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور
- 5 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت نے پہلگام واقعےکے فوری بعد الزام پاکستان پرلگایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امورایک روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل