بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے5 ہزار سے زائد سکھ یاتری اپنے وطن واپس روانہ
شرومنی گوردوراہ پربندھک کمیٹی کے جتھہ لیڈر سردار رویندر سنگھ نے کہا کہ پاکستانیوں کی طرف سے ملنے والا مان کبھی بھلا نہیں پائیں گے


لاہور: بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت آنے والے 5 ہزار سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے یاتریوں کو رخصت کیا، اس دوران ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر بھی موجود تھے، جبکہ ممبران پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی یاتریوں کو الوداع کہنے کے لیے موجود رہے۔
اس موقع پر سکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستان میں انسان اور انسانیت کی تعظیم دیکھی ہے، یہاں سے ملنے والے پیار سے بھارتی سرزمین کو مہکانے کی کوشش کریں گے۔
دہلی گوردوراہ مینیجمینٹ کمیٹی کے جتھہ لیڈر سردار دلجیت سنگھ نے سکھ یاتریوں کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان ، حکومت پنجاب اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔
شرومنی گوردوراہ پربندھک کمیٹی کے جتھہ لیڈر سردار رویندر سنگھ نے کہا کہ پاکستانیوں کی طرف سے ملنے والا مان کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ بہت جلد آپ لوگ واپس آئیں اور ہم ملکر محبتیں بانٹیں، ہم نے خدمت میں کوئ کمی نہی چھوڑ ی۔ کوشش ہے کہ اگلی مرتبہ ویزوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے۔
ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ کوشش کی کہ ایک بہترین ٹیم ورک سے تمام مراحل ادا کیے جائیں، جو کمی رہ گئی، اسے اگلی مرتبہ لازمی درست کریں گے، امید ہے ہم آپ کی مہمان نوازی میں پورے اترے ہوں گے۔

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پراحتجاجیوں کا حملہ
- 14 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- 13 گھنٹے قبل

کانگو : کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری
- 13 گھنٹے قبل

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی ، رجسٹرا ر سپریم کورٹ
- 17 گھنٹے قبل

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطنی کی جبری بیدخلی سےروک دیا
- 5 منٹ قبل

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
- 16 گھنٹے قبل

وہ بالی وڈ اداکار جس کی فلموں نےکمائی میں رنبیر، الو ارجن کو پیچھے چھوڑدیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نا کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
- 4 منٹ قبل

جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل