Advertisement

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری

ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ہماری ٹیم مختلف نظر آئے گی، کوشش ہے کہ نئے کمبی نیشن کے ساتھ اچھا پرفارم کریں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 19th 2025, 9:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 10 کے نویں میچ میں پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا نواں میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے اور 5 اوورز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز اسکور کرلیے۔ ٹوم کوہلر کیڈمور 19 اور محمد حارث 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ہماری ٹیم مختلف نظر آئے گی، کوشش ہے کہ نئے کمبی نیشن کے ساتھ اچھا پرفارم کریں۔

کپتان بابر اعظم نے آج بھی مایوس کیا اور صرف 2 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ صائم ایوب بھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابراعظم نے بتایا کہ مارک ووڈ، عارف یعقوب اور عبدالصمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیتتے تب بھی بیٹنگ ہی کرتے۔

Advertisement
Advertisement