Advertisement

وزیر اعظم نے سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

حکومت ملک سے پولیوکے خاتمے کے لیے پر عزم ہے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے والدین تعاون کریں، شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 23 days ago پر Apr 20th 2025, 3:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم نے سات روزہ  قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے پولیوکے خاتمے کے لیے پر عزم ہے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے والدین تعاون کریں۔

رواں سال کی دوسری ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسلام آبادمیں قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کو قطرے پلا کر سات روزہ مہم کا آغاز کیا۔ یہ سات روزہ انسداد پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلیے پر عزم ہے۔مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ملک سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔ انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلیے والدین بھی تعاون کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون کے بغیر پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں۔ معاشرے کے تمام طبقات پولیو کے موذی وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کےخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement