17 ہزار980 موٹرسائیکلیں اور 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔


سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے، اب تک مجموعی طور پر 17 ہزار980 موٹرسائیکلیں اور 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاس کے خلاف ایک ہزار 295 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے مخصوص شرائط کے تحت چھوڑا گیا، جن میں تکنیکی بہتری، فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید، اور دیگر عوامل شامل ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور غیر قانونی لوازمات سے گریز کریں۔

جماعت اسلامی کااسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ،سکیورٹی کے سخت انتظامات ،ریڈ زون سیل
- 4 گھنٹے قبل

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے ، عدالت جائیں گے ، اختر مینگل
- 3 گھنٹے قبل

ایسٹر تہوار: ڈی پی او جہلم کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ،سیکیورٹی انٹظامات کا جائزہ
- 3 گھنٹے قبل

نئی دہلی: رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

پی آئی اےکا لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم نے سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست
- 5 گھنٹے قبل

غیر ملکی فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں،وہاں ہزاروں پاکستانی کام کرتے ہیں،عظمیٰ بخاری
- ایک گھنٹہ قبل

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل