Advertisement

مریدکے : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 13 سالہ طالبعلم زخمی

بچے جھولوں میں کھیل رہے تھے ملزمان نے فائرنگ کردی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 23 days ago پر Apr 20th 2025, 6:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریدکے : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 13 سالہ طالبعلم زخمی

ضلع شیخوپرہ کی تحصیل مریدکے ا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 13 سالہ طالبعلم سفیان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مریدکے کے نواحی علاقے ننگل ساہداں میں پیش آیا جہاںبچے جھولوں پر کھیل رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 13 سالہ طالبعلم زخمی ہوگیا،جبکہ جھولوں میں کھیلتے ہوئے دیگر بچوں نے بھاگ کر جان بچائی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے جسےطبی امداد کے لیے فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement