اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 24 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1683کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید24فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار493ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ67ہزار633ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ47ہزار 347ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 798افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ43ہزار 303ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 552افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 38ہزار855ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4346افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 27ہزار502کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 315مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد83 ہزار259جبکہ اموات کی تعداد781تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 6 ہزار 639افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ111افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 20ہزار728ہوچکی ہے جبکہ 590افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1084 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ10 ہزار609مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- 18 گھنٹے قبل

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کا خوفناک حادثہ، 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

آسٹریلوی وزیر اعظم کا فلسطین کا باقاعدہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا
- 37 منٹ قبل
یوم آزادی کے حوالے سے جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں گدھوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات جاری، پنجاب کا پہلا نمبر
- ایک گھنٹہ قبل

ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت حملہ
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پرخصوسی پیغام
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں کے دوران 662 فلسطینی کھلاڑی اور اسپورٹس عہدیدار شہید
- 4 گھنٹے قبل

غزہ : اسرائیلی فوج کا ٹارگٹڈ حملے میں الجزیرہ کے معروف صحافی اپنے ساتھیوں سمیت شہید
- 2 گھنٹے قبل

مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
- 4 گھنٹے قبل