اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فائرنگ سے 22سالہ طالبہ جاں بحق
نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا، زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا، سب کو خاموش رہنے کا کہا اور گولی مار دی،ایف آئی آر


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نجی ہاسٹل میں داخل ہو کر مسلح شخص نے اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم رات ساڑھے بارہ بجے ہاسٹل میں داخل ہوا،، میری بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔
متن میں مزید لکھا گیا کہ ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو گولی مار دی۔
ذرائع کے مطابق طالبہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب کمرے میں اس کی تین روم میٹس بھی موجود تھیں۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ افسوسناک واقعے کے بعد ہاسٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ طالبات کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید، وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت
- 2 گھنٹے قبل

مریدکے میں پر تشدد احتجاج کا معاملہ،سعد رضوی سمیت دیگر رہنماؤں اورکارکنان پر مقدمہ درج
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ،آج پھر ہزاروں روپے مہنگا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کوداخلی امور پر بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں،دفتر خارجہ کا افغان حکومت کے بیان پر رد عمل
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیراعلیٰ کی حلف کابرداری کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

سمندری کیبل کی مرمت کے پیش نظرآج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
- 5 گھنٹے قبل

پہلاٹیسٹ: پاکستانی بیٹرزکے ہاتھ پاؤں پھول گئے،پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر،پروٹیز کو جیت لیے 177 رنز کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل

نو منتخب وزیراعلی کے حلف کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ کی گورنر کی دستیابی معلوم کرکے آگاہ کرنیکی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعدحماس نے 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
- 6 گھنٹے قبل

گزشتہ رو ز کی مندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی،انڈیکس میں 4ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی مہم کو فوری روکنا تھا،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل