Advertisement
تفریح

غزہ کے حق میں پوسٹ کیوں کی؟ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی شدید تنقید کی زر میں

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے سوشل میڈیا میں لکھا کہ فلسطینیوں کی زندگیاں ایک دفعہ پھر منظم انداز میں تباہ کی جا رہی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Apr 21st 2025, 3:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ کے حق میں پوسٹ کیوں کی؟ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی شدید تنقید کی زر میں

نیویارک:ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی سپر اسٹار ادکارہ انجلینا جولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے ، جس میں فلسطین کی سنگین صورت حال نمایاں کی گئی ہے ۔
ہالی وڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’غزہ فلسطینیوں اور جو ان کی مدد کر رہے ہیں ان کے لیے ایک بدترین قبرستان بن گیا ہے ۔


ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے سوشل میڈیا میں لکھا کہ فلسطینیوں کی زندگیاں ایک دفعہ پھر منظم انداز میں تباہ کی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک وحشیانہ کارروائیوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 51 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

Advertisement