Advertisement
علاقائی

بلوچستان میں آج  سے ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات3 ہفتوں کیلئے  ملتوی

انٹر کے امتحانات پروفیسر اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 22nd 2025, 9:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں آج  سے ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات3 ہفتوں کیلئے   ملتوی

بلوچستان میں آج  سے ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات  ملتوی کردیے گئے۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد اسحاق کے مطابق صوبے میں ہونے والے انٹر میڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردیے گئے ۔

انٹر کے امتحانات پروفیسر اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔ نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کردیا جائےگا۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج 22 اپریل سے شروع ہونا تھے ، امتحانات میں 1 لاکھ 937 طلباء نے شرکت کرنا تھی۔

Advertisement