Advertisement

این ڈی ایم اےکی ملک بھرمیں 27 اپریل تک شدید گرمی کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Apr 22nd 2025, 11:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
این ڈی ایم اےکی  ملک بھرمیں  27 اپریل تک شدید گرمی کی  پیشگوئی

یشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھرمیں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری  ایڈوائزری  کے مطابق  آج خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ہے، آج بھی پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، شہر میں 23 اپریل تک گرمی کی یہ لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز بھی شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں بھی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں جس سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایڈوائزری کے مطابق  مٹھی، بہاولنگر اور نوابشاہ  میں درجہ حرارت 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41 ، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25، اورگلگت میں 22 ڈگری رہا۔

این ڈی ایم اے  نے ایڈوائزری جاری کی ہےکہ آج سے 27 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

Advertisement
بھارتی ہٹ دھرمی ،آبی جارحیت کرتے ہوئے  کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا

بھارتی ہٹ دھرمی ،آبی جارحیت کرتے ہوئے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کا دورہ  کوئٹہ، خضدار دھماکے میں زخمی بچوں کی عیادت

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ کوئٹہ، خضدار دھماکے میں زخمی بچوں کی عیادت

  • 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی دباؤ کے بعد غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی

اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی دباؤ کے بعد غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی

  • 3 گھنٹے قبل
مودی سرکار نے بلوچستان میں معصوم بچوں پر حملہ کرایا،گرپتونت سنگھ پنوں

مودی سرکار نے بلوچستان میں معصوم بچوں پر حملہ کرایا،گرپتونت سنگھ پنوں

  • 7 منٹ قبل
انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت

انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستانی عوام نہایت باصلاحیت اور اس کی قیادت بہترین ہے، امریکی صدر

پاکستانی عوام نہایت باصلاحیت اور اس کی قیادت بہترین ہے، امریکی صدر

  • 4 گھنٹے قبل
یونان کے جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

یونان کے جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

  • 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کی آئی ایم ایف سے  آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری

پاکستان کی آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری

  • 14 گھنٹے قبل
اسرائیل نے  100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی

اسرائیل نے  100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروبار کا مثبت  آغاز، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد

  • 42 منٹ قبل
Advertisement