چاقو حملے کے بعد سیف علی خان کا بھارت چھوڑے کا فیصلہ، کس ملک میں گھر خرید لیا؟
فی الحال وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ممبئی کے باندرہ اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں،ان کا آبائی پٹودی محل بھی ہے اور لندن میں بھی ان کی جائیداد موجود ہے


ممبئی:حال ہی میں چاقو بردار شخص کے حملے کا نشانہ بننے والے بالی وڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان نے بھارت کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے ہوئے گلف ملک میں گھر ایک عالیشان گھر خرید لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارسیف علی خان نے حملے کے 3 ماہ بعدخلیجی ملک قطر کو محفوظ قرار دیتے ہوئے اس کے ایک جزیرے پر پُرتعیش جائیداد خریدی ہے۔
سیف علی خان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے لیے کچھ عرصہ قطر میں قیام کیا، اس کے خوبصورت مناظر، کھانے اور طرزِ زندگی نے یہاں گھر خریدنے کے لیے متاثر کیا ہے۔
سیف علی خان کا کہنا ہے کہ یہاں قیام کرنا محفوظ اور گھر سے دور رہ کر بھی گھر کا احساس دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اہلِ خانہ خصوصاً اپنے بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کو اپنے اس نئے گھر لے جانے کا منتظر ہوں۔
خیال رہے کہ سیف علی خان کی اس کے علاوہ بھی مختلف جائیدادیں ہیںقطر کے نئے گھر کے علاوہ قبل سیف علی خان کے پاس بھارت میں تاریخی پٹودی محل اور ممبئی میں پرتعیش فلیٹ سمیت برطانیہ میں بھی ایک گھر ہے، تاہم فی الحال وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ممبئی کے باندرہ اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں،ان کا آبائی پٹودی محل بھی ہے اور لندن میں بھی ان کی جائیداد موجود ہے۔
واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان پر جنوری 2025 کے وسط میں گھر میں گھسنے والے ملزم نے چاقو سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا تھا، جس کے بعد وہ کچھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے تھے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 11 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 12 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 8 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 11 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 11 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 11 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 11 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago









