Advertisement

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Apr 22nd 2025, 8:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

ملتان:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 229 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ افتخار احمد 40 رنز اور عثمان خان 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے دو وکٹیں جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، حارث رؤف 3 اوورز میں 54 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔
اسکواڈ:

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل

لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی
 خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے 3 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے ہیں اور  تینوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔

Advertisement