Advertisement
علاقائی

سندھ میں90 ہزار اساتذہ بھرتی کرینگے،صوبائی وزیر تعلیم

نئے اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں واضح بہتری آئی ہے اور اس اقدام سے اسکولوں میں تدریسی معیار کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے،سردار علی شاہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر اپریل 22 2025، 9:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ میں90 ہزار اساتذہ بھرتی کرینگے،صوبائی وزیر تعلیم

کراچی:صوبائی وزیر سندھ سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں نوے ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ محکمہ تعلیم میں اب تک 83 ہزار اساتذہ بھرتی کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ تعلیم میں مزید 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا،انہوں نےبتایا کہ محکمہ تعلیم میں اب تک 83 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جا چکا ہے جبکہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے مزیدکہا کہ نئے اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں واضح بہتری آئی ہے اور اس اقدام سے سندھ بھر کے اسکولوں میں تدریسی معیار کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
وزیر تعلیم سردار شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو کو محکمے کی مجموعی کارکردگی اور جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ 
ملاقات میں تعلیمی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement