Advertisement
علاقائی

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 خارجی دہشت گرد ہلاک

ہلاک شرپسند مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے،ترجمان سی ٹی ڈی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 25th 2025, 8:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 خارجی دہشت گرد ہلاک

پشین:صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 9 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے پشین کے علاقے خنائی بابا میں کارروائی کی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے،

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک شرپسند مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Advertisement