یوٹیوبر ڈکی بھائی کو ہائی وے پر گاڑی چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ کرتے دیکھا گیا تھا،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے


لاہور:سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے نام سے مشہور یوٹیوبر کو موٹر وے پر اسٹنٹ دکھانا مہنگا پڑ گیا، جس پر موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو ہائی وے پر گاڑی چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ کرتے دیکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہائی وے پر گاڑی چلاتے ہوئے آٹو موڈ میں اپنی کار کے ساتھ سو رہا تھا اور اپنی ٹانگیں سٹیئرنگ وہیل پر رکھے ہوئے تھا۔
ڈکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی بڑی تعداد نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور یوٹیوب کے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
صارفین نے اس کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس میں باضابطہ شکایات درج کرائی تھیں۔
صارفین کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے یوٹیوبر سعد کے خلاف غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس حوالے سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کی اسٹیئرنگ وہیل پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago







