،زلزلے کا مرکز ژوب سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا،زلزلہ پیما مرکز


ژوب:صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب، خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 اور گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز ژوب سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
اسی طرح سوات میں زلزلے کی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر جبکہ اس کی شدت 5.1 تھی، جس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔
ریسکیوحکام کے مطابق ابھی زلزلے سے ابھی تک کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ 19 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

پنجاب میں پہلی صوبائی ایئرلائن اور بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری
- 11 گھنٹے قبل

لاہور سےراولپنڈی تک تمام ریلوے سٹیشنز کوبین الاقوامی معیار کےمطابق بہتربنائیگا
- 5 گھنٹے قبل

وزیرخزانہ کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےاورمعاشی تنوع کی ضرورت پرزور
- 5 گھنٹے قبل
وزیر دفاع نے پہلگام واقعہ کی تحقیقات یورپی ممالک سے کرانےکامشورہ دے دیا
- 6 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخواہ میں آپریشن،15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل10 ،لاہورقلندرز کی ملتان سلطانزکو5وکٹوں سےشکست
- 6 گھنٹے قبل
وزیر داخلہ کی پہلگام میں ہونے والے حملے کی شفاف تحقیقات کیلئے بھارت کو پیشکش
- 12 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامیوں کا نتیجہ ہے،عطا تار ڑ
- 6 گھنٹے قبل

حالیہ کشید گی سے ڈر کر بھارت نے بغیراطلاع دریائےجہلم میں پانی چھوڑ دیا
- 6 گھنٹے قبل

جامشورو : سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- 12 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی پر فائرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستانی میڈیا کا پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، بھارتی جھوٹے بیانیےکو بدترین شکست
- 5 گھنٹے قبل