ایران کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اور عوام سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی


بندرعباس:ایران کی ایک مصروف بندرگاہ بندعباس پر ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق دھماکہ ہفتے کو پیش آیا جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورمتعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئےاورامدادی کارروائیاں شروع کردیں، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کا عمل تیز کردیا گیا ہے، دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
دوسری جانب ایران کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اور عوام سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی۔

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 3 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 2 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 3 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 3 منٹ قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 4 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 6 گھنٹے قبل