Advertisement
تجارت

وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 9 2021، 5:38 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

 

تفصیلات کے مطابق  موبائل فون مزید مہنگے ہونے والے ہیں ، حکومت نے مقامی طور پر موبائل فونز کی تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے  موبائل فونز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ترمیمی کسٹم کوڈ جاری کردیئے گئے ۔

 30 ڈالر تک کے موبائل فون پر 300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی ہوگی جبکہ  30 تا 100  ڈالر کے موبائل فون پر 3 ہزار روپے ڈیوٹی عائد  کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں : بھارتی وزیر اعظم کی کابینہ میں شامل 12 وزراء مستعفی

وفاقی بجٹ میں جہاں چھوٹے موبائل فون درآمد کرنے پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں ساڑھے تین سو سے پانچ سو ڈالرز تک کے ہینڈ سیٹ پر درآمدی دیوٹی ساڑھے 17 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ پانچ سو ڈالرز سے زائد والے سیٹ پر درآمدی ڈیوٹی ساڑھے 31 ہزار روپے سے کم کر کے 22 ہزار تک کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت نے مہنگے سمارٹ فونز پر ٹیکس میں بڑی چھوٹ دی تھی۔ 500 ڈالرز سے کم اور 350 ڈالرز سے زیادہ قیمت والے موبائل فون کی ڈیوٹی 17 ہزار 6 سو 50 روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے فی سیٹ کردی گئی جبکہ 500 ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فون پر ڈیوٹی 31ہزار 5 سو20 روپے سے کم کر کے 22 ہزار کردی گئی تھی ۔

 

Advertisement