Advertisement

تاجکستان پر حملہ ہوا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے ، روس کا اعلان

ماسکو : روسی وزیر خارجہ نے روسی علاقوں کی ترقی کے لیے روس کی بین الااقوامی سرگرمی سے متعلق مشرقی فیڈرل یونیورسٹی میں اپنے لیکچر کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان کی سرحد سے تاجکستان پر حملے کی صورت میں اجتماعی سلامتی معاہدہ آرگنائزیشن ( سی ایس ٹی او ) فوری طو ر پر رد عمل دے گی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 9th 2021, 5:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

روسی میڈیا صدائے روس کے مطابق ان کا کہناتھاکہ کہ اگر تاجکستان پر حملہ ہوا تو یقیناََ یہ سی ای ٹی اور میں فوری طور پر  گفتگو کا موضوع بن جائیگا۔ ہم اپنے اتحادی کی ہم ممکن مدد کریں گے ۔ روس کے اعلیٰ سفارت کا نے یقین دلایا ہے کہ ہم تاجکستان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ،بلکہ اس کے دفاع کو یقینی بنائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ پر رات گئے زور دار دھماکہ

لاوروف نے بتایا کہ ماسکو اور دوشنبہ  اجتماع سلامتی معاہدے کے تحت اتحادی ہیں اور روس  کا تاجکستان میں فوجی اڈہ بھی ہے جو بوقت ضرور کام آئیگا۔

Advertisement
Advertisement