پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں


وانا:جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے ایک رکن کے دفتر میں پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دفتر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد زخمی افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔
ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ طور پر مزید پھنسے افراد کو بروقت بچایا جا سکے۔
ریسکیوحکام کے مطابق دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
تاحال دھماکے کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور دھماکے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 3 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل





