زیارت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کےتبادلے میں کالعدم بی ایل اےکے 7 دہشتگرد ہلاک
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے،سی ٹی ڈی


زیارت:صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق زیارت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگرودں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زیارت کے علاقے چوتیر میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگے،جن کاتعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے انتہائی جدید اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے ملک میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بناتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 71 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک گھنٹہ قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 32 منٹ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل






