تقاریب پنجاب کے تمام ڈویژنز میں منعقد کی جائیں گی اور مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپس پبلک سیکٹر کے طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے،رانا سکندر حیات


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف آج یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یوای ٹی) لاہورمیں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران لیپ ٹاپ اسکیم کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔
تقریب میں مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات شرکت کرینگے۔
انتظامیہ کے مطابق تقریب کے باعث پنجاب یونیورسٹی، یوای ٹی لاہور اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں آج کلاسز منعقد نہیں ہوں گی۔
طلبہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ 30 اپریل کی متبادل کلاسز 3 مئی بروز جمعہ کو آن لائن منعقد کی جائیں گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ اوردیگرملازمین آج معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پرمعطل رہیں گی۔
تقریب کے دوران لیپ ٹاپ اسکیم کے اغراض ومقاصد، تقسیم کا طریقہ کاراورمستقبل کے تعلیمی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق آج کی تقریب میں 21 ہزار طلباء کو لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ لیپ ٹاپ تقسیم کے لیے تقاریب پنجاب کے تمام ڈویژنز میں منعقد کی جائیں گی اور مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپس پبلک سیکٹر کے طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جو کہتی ہے کر کے دکھاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جھوٹے دلاسے نہیں دیتی بلکہ اپنے ہر وعدے کی تکمیل کرتی ہے اور موجودہ لیپ ٹاپ اسکیم اس کا منہ بولتا ثبوت ہے،طلباء اور والدین نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسے منصوبے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 4 گھنٹے قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- ایک گھنٹہ قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 4 گھنٹے قبل