جو بھی ملک یا شخص ایران سے کوئی بھی چیز خریدے گا وہ فوری طور پر ثانوی پابندیوں کا سامنا کرے گا، ڈونلد ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو ایران سے تیل خریدےگااسےامریکاکےساتھ کاروبارکی اجازت نہیں ہوگی اور ایران سے تیل خریدنے والوں کو ثانوی پابندیوں کا سامنا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایران کے تیل یا پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی تمام خریداریوں کو روکنا ہوگا اور جو بھی ملک یا شخص ایران سے کوئی بھی چیز خریدے گا، وہ فوری طور پر ثانوی پابندیوں کا سامنا کرے گا انہیں کسی بھی صورت میں امریکہ کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے چوتھے مرحلے کے مذاکرات کی تاخیر ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی تیل خریدنے والوں کی دھمکی دی ہے،اس ہفتے 3 مئی کو روم میں ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے تھے اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے عالمی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نیا تاریخ طے کیا جائے گا، جو کہ امریکہ کے رویے پر منحصر ہوگا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کوکئی پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے، جن میں ایک چین میں قائم خام تیل کے ذخیرہ کرنے والے ٹرمینل اور ایک آزاد ریفائنر شامل ہیں، جس پر امریکہ نے غیر قانونی تیل اور پیٹرو کیمیکلز کی تجارت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے ویژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی ایک پختہ یاد دہانی ہے،چیف جسٹس
- 4 گھنٹے قبل

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کلچر اینڈ سپورٹس ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
- 27 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس پر دہشت گردوں کےحملے، 5 اہلکار شہید 5 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

کراچی : جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

78واں یوم آزادی: سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا بڑا قدم، رولز 1980 کی جگہ نئے رولز 2025 نافذ، عدالتی نظام مکمل ڈیجیٹل
- ایک گھنٹہ قبل

معرکہ حق میں نمایاں کارگردگی، فیلڈ مارشل سمیت سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، اسحاق ڈار
- ایک گھنٹہ قبل

ابو ظہبی میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
- 3 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو اور عطا تارڑ اعلیٰ ترین سول اعزاز کے لیے نامزد
- 3 گھنٹے قبل