بھارتی فضائیہ میں ہونے والے حادثات ناقص حفاظتی معیار اور غیر پیشہ ورانہ آپریشنل تیاریوں کی واضح مثال ہے

30 سال میں 550 سے زائد فضائی حادثات میں سے 150 سے زائد بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فضائیہ میں ہونے والے حادثات ناقص حفاظتی معیار اور غیر پیشہ ورانہ آپریشنل تیاریوں کی واضح مثال ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ میں روزمرہ حادثات میں ہلاک پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے 30 گناہ زیادہ ہے۔ اب تک بھارتی فضائیہ کے 150 سے زائد پائلٹس تربیتی مشقوں اور روزمرہ کی پروازوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کی ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات میں انسانی غلطیاں، حادثات اور غیر معیاری تربیت شامل ہیں۔
2 اپریل 2025 کو بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ رات کی تربیتی پرواز کے دوران جام نگر میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں بھارتی فضائیہ کا پائلٹ لیفٹیننٹ سدھارتھ یادو اس حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ مارچ 2025 میں ایک ہی دن میں بھارتی فضائیہ کے جیگوار سمیت دو لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے، نومبر 2024ء میں بھی MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
جنوری 2023 میں مدھیا پردیش میں ایس یو تھرٹی اور میراج ٹو تھاؤزنڈ ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے جبکہ 8 دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بھارتی فضائیہ میں مگ ٹوئنٹی ون طیارے، ”وڈو میکر، فلائنگ کفن“ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ 2019 میں پاکستان کی حدود میں مار گرایا جانے والا طیارہ مگ ٹوئنٹی ون بائسن تھا جسے بھارتی پائلٹ ابھی نندن اڑا رہا تھا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق طیارہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں، مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے، مودی سرکار کے دفاع میں بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- ایک گھنٹہ قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- 41 منٹ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 5 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 5 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل