Advertisement
پاکستان

ڈی چوک احتجاج:اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سنا دیں

مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہمارے ساتھ رعایت برتی جائے،ملزمان

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 2nd 2025, 4:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی چوک احتجاج:اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سنا دیں

راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی)  نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سزا دیں۔
26 نو مبراحتجاج سے متعلق کیسز کی سماعت راولپنڈی کی اے ٹی سی عدالت میں ہوئی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے  24 اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بڑا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے 82 کارکنوں کو سزائیں سنا دیں۔
سماعت کے دوران 1609 ملزمان میں سے عدالت پیش ہونے والے 560 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔
دورانِ سماعت احتجاج کرنے کا اقبال جرم کرنے والے 82 ملزمان کو عرصہ حوالات کی سزائیں سنائی گئیں۔ 
عدالت نے حکم دیا کہ اقبال جرم کرنے والے82 کارکنوں نے جتنی جیل کاٹی وہی عرصہ قید سزا ہوگی،عرصہ حوالات سزائیں ایک ماہ سے 3 ماہ تک قید دنوں کی شمار ہوں گی۔
دوران سماعت ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہمارے ساتھ رعایت برتی جائے،ملزمان نے عدالت میں تحریری بیان بھی دیا کہ وہ آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔
عدالت نے کسی بھی ملزم کو عرصہ حوالات سزا کے ساتھ کسی قسم کا کوئی جرمانہ نہیں کیا جب کہ اقبال جرم سے انکار کرنے والے تمام ملزمان کے خلاف آئندہ تاریخ پر گواہان کو طلب کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ سانحہ 24اور26 مئی کے 15 مقدمات ڈسٹرکٹ اٹک اور 9راولپنڈی میں درج ہیں۔ 26 مئی احتجاج کے 8، 8 کیسز کی سماعت 7، 8 اور 9 مئی کو مقرر ہے۔

Advertisement
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 5 گھنٹے قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 5 گھنٹے قبل
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 7 گھنٹے قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 2 دن قبل
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 2 دن قبل
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 2 دن قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 5 گھنٹے قبل
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 3 دن قبل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 11 گھنٹے قبل
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 2 دن قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 10 گھنٹے قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 2 دن قبل
Advertisement